بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صہیونی ریاست کی خونخواریوں پر تنقید کی اور لکھا:
"اسرائیل، شرپسند اور انسانیت کے لئے ایک لعنت ہے۔
گوکہ اسلام آباد میں امن مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن لبنان میں نسل کُشی بدستور جاری ہے۔
بے گناہ شہری اسرائیل کے ہاتھ قتل ہو رہے ہیں۔ پہلے غزہ میں، بعدازاں ایران میں اور اب لبنان میں خونریزی بدستور جاری ہے۔
مجھے امید ہے اور دعا کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے اس سرطانی ریاست کو سرزمین فلسطین میں قائم کیا تاکہ یورپی یہودیوں سے جان چھڑائیں، جہنم میں بھسم ہوجائیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ